ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:کتوررانی چنما رہائشی اسکول پرورگا کو جونئیر ڈراما مقابلے میں اول مقام

بھٹکل:کتوررانی چنما رہائشی اسکول پرورگا کو جونئیر ڈراما مقابلے میں اول مقام

Wed, 21 Sep 2016 19:20:43    S.O. News Service

بھٹکل :۲۱/ستمبر (ایس او نیوز)  جے سی مہم 2016کے تحت جے سی آئی شیرور کے اطراف کی کالج طلبا کے لئے منعقدہ جونئیر ڈراما مقابلہ میں تعلقہ کی پرورگا کتور رانی چنما رہائشی اسکول کی طالبات کی طرف سے پیش کردہ ’’ہسوین کتھے ارتاتھ دیور ہینا ‘‘(بھوک کی کہانی یعنی بھگوان کی نعش) نامی ناٹک کو پہلا انعام حاصل ہوا ہے۔

 نارائن نائک ڈرامے کے ڈائرکٹر تھے تو طالبات میں سے دیپ شری گونڈ، انویتا پٹگار، تونانائک، سنگیتا گونڈ، کونکوما نائک، یشویکا موگیر ، ہرشیتا نائک، رمیا امبیگا، ناگوینی نائک، شریا یکسمبی ، آشا نائر، شبری آچاری نے مختلف کرداروں کو نبھایا۔ طالبات کی بہترین کارکردگی اور اسکول کا نام روشن کرنےپر پرنسپال رمیش کے نائک نے مبارکبادی پیش کی۔


Share: